Ticker

6/recent/ticker-posts

پرویز الہٰی رہائی؛ اعلیٰ پولیس افسران کو پیش ہونے کیلیے 2بجے تک کی مہلت


 لاہور: ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر قیصرہ الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو پیش ہونے کے لیے دو بجے تک کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود بحفاظت گھر نہیں پہنچایا گیا، عدالتی حکم عدولی پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

دوران سماعت ڈی آئی جی سیکیورٹی کامران عادل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیے کہ آپ تو اس کیس میں فریق ہی نہیں ہیں۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ عدالت نے طلب کس کو کیا اس متعلق کنفیوزن تھی اس لیے میں حاضر ہوا ہوں۔

لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر دو بجے تک تمام افسران کو ہی پیش ہو کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

Post a Comment

0 Comments