Ticker

6/recent/ticker-posts

چاربچوں کو قتل کرنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک


 لاہور: چار بچوں کو قتل کرکے نعشیں نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ 

کچھ روز قبل ملزم محمد عظیم نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی نعشیں سوئے آصل  کی نہر میں پھینک  دی تھیں، تین بچوں کی نعشیں نہر سے برآمد کرلی گئی تھیں۔

انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ محمد اصغر بھٹی کے مطابق  پولیس ملزم محمد عظیم کو چوتھے بچے کی نعش کی تلاش  کے لیے لے کر گئی تھی کہ کاہنہ کے علاقے میں ملزم کے دو ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

اس دوران ملزم عظیم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Post a Comment

0 Comments