Ticker

6/recent/ticker-posts

موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے کا موبائل فون مالک کو لوٹا دیا

لاہور: موٹروے پولیس ایم ٹو نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا موبائل فون مالک کو لوٹا دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سکھیکی سروس ایریا سے ملنے والے تین لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون مالک کے حوالے کیا گیا۔

موٹروے ایم ٹو پر سفر کرنے والے شہری محسن کا موبائل فون سروس ایریا میں رہ گیا تھا، شہری نے موٹروے پولیس کو موبائل فون گمشدگی کی اطلاع دی۔ پیٹرولنگ افسران نے سروس ایریا سے قیمتی موبائل فون تلاش کیا۔

ڈی ایس پی ضیغم عباس نے اپنی موجودگی میں موبائل فون مالک کے حوالے کیا جبکہ شہری نے موبائل مل جانے پر موٹروے پولیس ایمانداری کی تعریف کی۔ سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم  نے افسران کی ایمانداری کو سراہا ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments