Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی 104 کلو چرس برآمد کر لی،ملزم گرفتار


 لاہور میں پولیس نے بادامی باغ کے علاقے جوزف کالونی پر چھاپہ مار کروڑوں روپے مالیت کی 104 کلو چرس برآمد کر لی۔

ایس پی سٹی سرفراز ورک کے مطابق چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا ،موقع سے دو منشیات فروشوں عثمان اور سمیر کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی 104 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ چنگ چی رکشہ کے ذریعہ منشیات سپلائی کرتے تھے ، شولڈر بیگ میں منشیات لے کر بھی شہر میں گھومتے اور خریدنے والوں کو پہنچا دیتے تھے۔

ملزمان نے پنجاب کے بڑے شہروں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments