Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور: سرکاری فارمیسیوں سے ادویات چوری کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار


 لاہور میں سرکاری فارمیسیوں سے ادویات چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت منظور اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سرکاری ادویات چوری کرکے گلبرگ میں فروخت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے انسولین کے ایک ہزار سے زائد نمونے برآمد ہوئے۔

غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Post a Comment

0 Comments