Ticker

6/recent/ticker-posts

سندھ حکومت نے 15 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کیے، شرجیل میمن


 صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26500 خاندانوں کو راشن بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں شرجیل میمن نے بتایا کہ  قمبر شہدادکوٹ میں 1000 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے گئے جبکہ دادو میں 2000, حیدرآباد 7000 , مٹیاری 500 , سجاول 1000، ٹھٹہ 1000, جیکب آباد 1000, لاڑکانہ 5000, شکارپور 800, سکھر 3500, سانگھڑ 2200 اور میرپور خاص میں 1500 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے۔

صوبائی وزیراطلاعات کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 1528134 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق متاثرین میں مزید 1500 خیمے اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔ اب تک متاثرین کو 603719 خیمے ،535317 پلاسٹک ترپال, 3140186 مچھر دانیاں ، 800733 لٹر منرل واٹر, 118123 پکے کھانے کی دیگس اور دیگر سامان فراہم کیا جاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8628 متاثرین ریلیف کیمپوں سے اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں، اس وقت ریلیف کیمپوں میں 265039 متاثرین موجود ہیں، جن میں 76721 بچے اور 59915 خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے 779 قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، 8422 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 59300 کیوسک اور اخراج 49900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سکھر بیراج پر آمد 47500 اور اخراج 37000 کیوسک ، جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 86200 کیوسک اور اخراج 57500 کیوسک ہے

Post a Comment

0 Comments