Ticker

6/recent/ticker-posts

ایف آئی اے کا عمران خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج


 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 11 ملزمان پر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر ميں سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ، طارق شفیع کو بھی نامزدکيا گيا ہے۔ 6 اکتوبر کو درج کیے گئے مقدمے میں سازش جعل سازی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے ميں موقف اپنايا گيا نیا پاکستان کے نام پر نجی بينک ميں اکاونٹ کھولا گیا جس میں ملزمان بینفشری ہيں۔ غیر قانونی اکاونٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دینے پرنجی بینک مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کيا گيا ہے۔

ايف آئی آر کے متن ميں میں کہا گیا کہ ابراج گروپ کمپنی نے تحریک انصاف کے اکاونٹ میں 21 لاکھ ڈالر بھيجے جس پر تحريک انصاف نے الیکشن کمیشن ميں عارف نقوی کا بیان حلفی بھی جمع کرایا جوجھوٹا اور جعلی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ووٹن کرکٹ کلب سے بھی تحریک انصاف کو دو مزید اکاونٹ میں رقم وصول ہوئی۔ نجی بینک کے سربراہ نے اس مشتبہ غیر قانونی ٹرانزکشنزمیں مدد کی جو فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف وزی اورايک ناقابل ضمانت جرم ہے جس پر ملزمان کو 7 سال تک قید ہوسکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments