Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور میں غلط پارکنگ پر جرمانہ 200 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کردیا گیا


 لاہور: صوبائی دارالحکومت میں غلط پارکنگ پر جرمانے کی رقم 200 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کردی گئی۔

 لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر غلط پارکنگ پر 200 کے بجائے 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور نے پیر کے روز سے ممنوع مقام پر پارک کی گئی گاڑیوں کے  خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں 3 روز تک شہریوں کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی دی جا رہی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ شہری جرمانے سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔  انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر غلط پارکنگ ٹریفک جام کی بڑی وجہ ہے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر پہلے ہی 2 ہزار روپے جرمانہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments