Ticker

6/recent/ticker-posts

ینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان میں 70 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔


 اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان میں 70 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بی آئی ایس پی کے حکام کا کہنا تھا کہ فنانس ڈویژن نے سیلاب زدگان کے لئے 70 ارب روپے فراہم کیے تھے جو تقسیم کردئیے گئے ہیں۔

بی آئی ایس پی حکام کا مزید کہنا تھا کہ 27 لاکھ سے زائد افراد کو امدادی رقم دی گئی جس میں سے 25 لاکھ  سے زائد لوگوں نے رقم نکلوا لی۔سیلاب زدگان کو شناختی کارڈ پر رقم کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ جن سیلاب زدگان کے  شناختی کارڈ کی مدت ختم ہوچکی ہے ان کو بھی ادائیگی کی گئی ہے۔

اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم عوام میں جاتے ہیں تو لوگ  کہتے ہیں کہ ہمیں کچھ نہیں ملا۔

Post a Comment

0 Comments