Ticker

6/recent/ticker-posts

ایشیا کپ 2023 کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بی سی سی آئی کا اجلاس طلب


 ایشیاکپ 2023 کیلئے بھارتی ٹیم کا دورہ پاکستان بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم)  کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی اے جی ایم 18 اکتوبر کو شیڈول ہے جس کے ایجنڈے میں ایشیا کپ 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شامل ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی ریاستی ایسوسی ایشن کو بھجوا دی۔ایجنڈے میں پاکستان کے دورے سمیت دیگر سیریز اور ایونٹس بھی شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے انڈین ویب سائٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  دورہ حکومتی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2008 میں ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments