Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی کے تین بڑے اسپتال 25 برس کیلیے سندھ حکومت کو دینے کی منظوری


 کراچی: وفاقی حکومت نے جناح اسپتال، قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ امراض اطفال کراچی کو 25 سال کے لیے سندھ حکومت کے حوالے کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

 سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے ان تینوں اسپتالوں کو واپس دینے کی درخواست کی تھی جسے وفاقی حکومت نے منظور کرتے ہوئے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کراچی کو پچیس برس کے لیے سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد سندھ حکومت کراچی کے تینوں بڑے اسپتالوں کے انتظامی و مالی معاملات دیکھے گی۔ لیز معاہدے کے تحت کراچی کے تینوں اسپتالوں کی زمین وفاقی حکومت کے نام رہے گی۔ سندھ حکومت جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ میں تقرری اور بھرتی کرسکے گی۔

ح رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں کراچی کے تینوں اسپتال وفاق نے اپنے کنٹرول میں لیے تھے۔

Post a Comment

0 Comments