Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں اداروں کی کارکردگی پر روز ہی رونا آتا ہے، فواد چوہدری


 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اداروں کی کارکردگی پر روزانہ ہی رونا آتا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ تیسری دفعہ وزیر اعظم بننے کے لئے نواز شریف نے اٹھارویں آئینی ترمیم میں پنجاب کے حقوق کا سودا کیا ، کالا باغ ڈیم سے دستبردار ہوئے اور پھر قومی وسائل کو صوبائی معاملہ قرار دے کر پنجاب میں انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچایا گیا، یہ سیاسی نوٹنکی باز ہیں پورا پاکستان انھیں مستردُ کرتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اداروں کی کارکردگی پر روزانہ ہی رونا آتا ہے عام آدمی کتنا بے وقعت ہے، بیوروکریسی، عدلیہ اور دیگر اداروں کے کام کا اس سے اندازہ لگا لیں کہ 16 اکتوبر کو ملک میں 11 نشستوں پر الیکشن ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ووٹ ڈالنے آنا ہے یا الیکشن کمیشن روک دے گا، اس سے پہلے دو دفعہ یہ الیکشن عین وقت پر روک دئیے گئے۔ بابوؤں کو بیٹھ کر فیصلے کرنے ہیں، نہ لوگوں کی پرواہ نہ یہ کہ ان حلقوں میں کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس بے حسی نے سارے نظام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments