Ticker

6/recent/ticker-posts

آئی ایم ایف کی پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی


 آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا، رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی، عالمی سطح پر مہنگائی 8.8 فیصد تک پہنچنے جبکہ پاکستان میں 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد رہی جو رواں برس 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے، مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد جبکہ بیروزگاری 6.2 سے بڑھ کر 6.4 فیصد تک جاسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.6 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد تک محدود رہے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت کو مہنگائی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، روس یوکرین جنگ اور کرونا وباء عالمی معیشت کیلئے بھاری ثابت ہوئی، 2021ء میں عالمی معاشی شرح نمو 6 فیصد رہی جو 2022ء میں 3.2 اور 2023ء میں 2.7 فیصد رہ جائے گی۔

عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ عالمی معاشی شرح نمو 2001ء کے بعد کمزور ترین شرح نمو ہے۔

Post a Comment

0 Comments