Ticker

6/recent/ticker-posts

فالج، ہارٹ اٹیک، کینسر اور شوگر جیسی بیماریوں کی وجہ بننے والی عام عادت


 موجودہ عہد میں بیشتر افراد دن بھر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دن بھر میں صرف 6 سے 8 گھنٹے بیٹھ کر گزارنا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟

اگر آپ میں یہ عادت موجود ہے تو جان لیں کہ یہ متعدد امراض کا شکار بناسکتی ہے۔

اس سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات درج ذیل ہیں اور ہاں ان اثرات سے بچنے کا بہترین طریقہ دن میں چند گھنٹے جسمانی سرگرمیوں کے لیے مختص کرنا ہے۔

دل کے لیے نقصان دہ

جون 2022 میں سائمن فریزر یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر ایک فرد دن بھر میں 8 گھنٹے سے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتا ہے تو امراض قلب کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ جو لوگ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ جسمانی طور پر متحرک افراد کے مقابلے میں دگنا زیادہ ہوتا ہے۔

جلد موت کا خطرہ

اگر آپ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو اس کے نتیجے میں کسی بھی وجہ سے جلد موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

دماغی تنزلی کا امکان

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے دماغی صحت بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ یہ عادت امراض قلب، ذیابیطس، فالج، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا باعث بھی بنتی ہے، یہ تمام بیماریاں دماغی تنزلی کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتی ہیں۔

ورزش کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا

اگر آپ ایک ہفتے میں 7 گھنٹے ورزش کرتے ہیں تو بھی دن بھر میں 7 گھنٹے بیٹھنے سے جسم پر مرتب منفی اثرات کو ریورس نہیں کرسکتے۔

ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھتا ہے

اگر آپ دن بھر کرسی پر براجمان رہتے ہیں تو ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

اس کی وجہ تو واضح نہیں مگر طبی ماہرین کے خیال میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے انسولین کے حوالے سے جسمانی ردعمل میں تبدیلی آتی ہے، جس سے بلڈ شوگر میں اضافہ ہوتا ہے۔

بلڈ کلاٹ

بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے ٹانگوں میں بلڈ کلاٹ کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

یہ بلڈ کلاٹ اس وقت جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جب وہ پھیپھڑوں تک پہنچ جائے، تو اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ بہت زیادہ وقت تک بیٹھنے سے گریز کریں۔

جسمانی وزن میں اضافہ

کیا زیادہ وقت ٹی وی کے سامنے گزارتے ہیں؟ انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا سرفنگ میں گم رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو جسمانی وزن میں اضافے یا موٹاپے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔

انزائٹی کا سامنا بھی ہوسکتا ہے

اگر آپ ڈیجیٹل اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارتے ہیں تو اس سے نیند متاثر ہوتی ہے، جس سے ذہنی بے چینی اور تشویش بڑھتی ہے جو وقت کے ساتھ انزائٹی ڈس آرڈر کا باعث بن جاتی ہے۔

اسی طرح ٹی وی کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے دوستوں اور پیاروں کے لیے وقت نہیں ملتا جسے سماجی انزائٹی سے منسلک کیا جاتا ہے۔

کمر کے لیے نقصان دہ

بیٹھنے کا ناقص انداز کمر کے مسلز، گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر بہت زیادہ دباؤ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

اگر آپ اچھی کرسی کا استعمال بھی کرتے ہیں تو بھی بہت زیادہ وقت تک بیٹھنا کمر کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

ہڈیوں کی کمزوری

جو افراد جسمانی طور پر زیادہ متحرک نہیں ہوتے ان میں ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ وہ روزمرہ کے بنیادی کام کرنے سے بھی قاصر ہوجاتے ہیں۔

تو اس سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں کی جانب سے دن میں چند گھنٹے جسمانی طور پر متحرک رہ کر گزارنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

کینسر کا خطرہ

یہ عادت پھیپھڑوں یا colon کینسر کا شکار بھی بناسکتی ہے۔

درحقیقت جتنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزاریں گے یہ خطرہ اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

تحفظ کیسے کریں؟

Post a Comment

0 Comments