Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں پولیس کارروائیاں، خاتون منشیات فروش سمیت 3 ملزمان گرفتار


 کراچی میں پولیس نے لانڈھی شیر پاؤ کالونی اور ڈیفنس میں کارروائیوں کے بعد 2 زخمی ملزمان اور خاتون منشیات فروش سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 8 سے خفیہ اطلاع پر منشیات کی فروخت میں ملوث خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمہ مائرہ عرف ماریہ ڈیفنس کے فلیٹس میں نوجوان لڑکوں لڑکیوں کو بلوا کر ڈانس پارٹیوں کا انعقاد کرواتی تھی۔

ملزمہ پارٹی میں موجود نوجوانوں کو آئس، کرسٹل اور چرس سمیت مختلف قسم کی منشیات فروخت کرتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔


Post a Comment

0 Comments