Ticker

6/recent/ticker-posts

'ملک میں تماشا ہو رہا ہے، جو طاقتور ہے وہ اپنا پراسیکیوٹر، نیب چیئرمین لگارہا ہے'


 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں تماشا ہو رہا ہے، جو طاقت ور ہے وہ اپنا پراسیکیوٹر، نیب چیئرمین اور ایف آئی اے ہیڈ لگا رہا ہے، پھربچتا بھی جا رہا ہے۔

 اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں موجود غریب لوگ بھی اپنا پراسیکیوٹر لگالیں تووہ بھی بچ جائیں گے،  جوملک بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑسکتا وہ وسائل کے باوجود ترقی نہیں کرسکتا، بدقسمتی سے پاکستان میں رولز  آف لاء نہیں دیکھا، برطانوی وزیراعظم کو کورونا قانون پر عمل نہ کرنے پر نکال دیا گیا، مدینہ میں بھی پہلے عدل و انصاف آیا اور پھر خوشحالی آئی۔

Post a Comment

0 Comments