Ticker

6/recent/ticker-posts

بھکاریوں کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم پر حملہ؛ خاتون افسر سمیت 3 زخمی


 لاہور: لاہور میں بھکاریوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم پر حملہ کرکے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھکاری مافیا نے موہنی روڈ پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم پر حملہ کیا۔ عملے نے بتایا کہ بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے پر بھکاری کی پشت پناہی کرنے والے افراد نے حملہ کیا۔

عملے کے مطابق بھکاری مافیا کے حملے میں بیورو کی خاتون افسر اور ریسکیو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Post a Comment

0 Comments