Ticker

6/recent/ticker-posts

ہدایتکار پر ہراسانی کا الزام لگانے والی بولڈ اداکارہ کا بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان


 بھارت کے معروف ہدایتکار ساجد خان پر ہراسانی کا الزام لگانے والی ایرانی اداکارہ مندانہ کریمی نے بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا۔

ساجد خان پر مندانہ کریمی کے علاوہ بھی کئی اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا اور وہ اس وقت سے ہی فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔ تاہم اب ساجد خان رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے 16 ویں سیزن میں بطور امیدوار شریک ہیں اور پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ ساجد خان فلم ’ہے بے بی‘، ’ہاؤس فل‘، ’ہاؤس فل 2‘ اور کئی فلموں کی ہدایتکاری کر چکے ہیں جبکہ وہ بطور اداکار و میزبان بھی اسکرین پر نظر آئے ہیں۔

ساجد خان کوریو گرافر و ہدایتکار فرح خان کے بھائی ہیں اور سلمان خان کے قریبی دوست بھی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments