Ticker

6/recent/ticker-posts

خیبرپختونخوا میں اراضی کے تنازع پر جھڑپ، 4 افراد جاں بحق


 پشاور: خیبرپختوانخوا کے ضلع کرم میں اراضی کے تنازع پردوخاندانوں میں جھڑپ سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع کرم کے علاقہ بوشہرہ میں اراضی کے تنازع پردو خاندانوں میں  جھڑپ کے دوران 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ اور راکٹ حملے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ پارا چنار شہر پربھی راکٹ فائر کیے گئے۔ فریقین نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ ،فورسز اور پارلیمنٹیرینز کے جرگے میں فائر بندی پر رضامند ظاہر کی تھی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پھر فائرنگ کی گئی۔سماجی رہنماؤں اور نوجوانوں نے علاقے میں امن کی بحالی کے لئے دھرنا دے دیا۔

Post a Comment

0 Comments