Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ٹی وی اور اے آر وائی معاہدہ ختم ہوچکا: اے آر وائی کے وکیل کا اعتراف


 پی ٹی وی اور اے آر وائی معاہدہ ختم ہوچکا: اے آر وائی کے وکیل کا اعتراف

اس موقع پر پی ٹی وی کے وکیل فیصل نقوی نے کہا کہ پی ٹی وی، اے آر  وائی معاہدہ پہلے دن سے ہی ٹھیک نہیں تھا، اسی لیے کینسل ہوا، اس معاہدے میں پیپرا رولز پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔ 

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی وی اے آر وائی معاہدہ درست قرار دینے والے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم کیا جائے۔ 

عدالت نے جیو سوپر کے وکیل بہزاد حیدر کو اعتزاز احسن کے اعتراض پر جواب دینے کی ہدایت کی اس پر  بہزاد حیدر نے کہا کہ وہ اعتراضات پر جواب کے بعد اپیل پر بھی دلائل دیں گے۔ 

جسٹس عابد عزیز شیخ بولے اپیل تو لگی  ہوئی ہے، دیکھ لیں گے۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے عدالت میں آج پھر  سماعت ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments