Ticker

6/recent/ticker-posts

بیرون ملک 5ہزار سے زائد ڈالرز لے جانے کیلئے کسٹم ڈیکلئیریشن لازمی قرار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان سے بیرون ممالک جانیوالے اور پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بتدریج پانچ ہزار اور دس ہزار ڈالر مالیئت تک کی کرنسی اور دیگرممنوعہ سامان رکھنے پر کسٹمزڈکلیئریشن لازمی قرار دیدیا ہے۔

افغانستان جانے والے مسافروں کو صرف ایک ہزار ڈالر اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی اور اس کیلئے بھی انہں ڈکلیئریشن فارم جمع کروانا ہوگا البتہ افغانستان کے علاوہ دنیا کے دیگر تمام مممالک جانے والے مسافروں کو اپنے ساتھ دس ہزار ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ ہزار ڈالر سے زائد رقم ہونے پر ڈکلیئریشن جمع کروانا ہوگا جس کیلئے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اس ترمیمی نوٹیفکیشن کے ذریعے بیگج رولز میں ترامیم کردی گئی ہیں۔

 

Post a Comment

0 Comments