Ticker

6/recent/ticker-posts

آڈیو لیکس کا خدشہ، کابینہ اجلاس سے قبل افسران کو کمرے سے نکال دیا گیا


 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے خدشے کے پیش نظر کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کو کمرے سے باہر نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں کے وزرا بھی شریک ہوئے۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کو کمرے سے باہر نکلنے کی ہدایت کی جس پر افسران باہر چلے گئے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں شریک ہونے والے وزرا بھی موبائل فون کمرے کے باہر داخلی دروازے پر لگے کاؤنٹر پر جمع کراکے میٹنگ میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے وزرا سے آئندہ کے سیاسی عمل پر مشاورت کی جبکہ کابینہ اراکین نے سوات میں اسکول بس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور اظہار تشویش کیا۔

Post a Comment

0 Comments