Ticker

6/recent/ticker-posts

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 6 بھارتی ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا


 پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 6 بھارتی ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ڈوبتے ہوئے 6 بھارتی ماہی گیروں کو بچاکر بھارتی کوسٹ گارڈزکے حوالے کردیا۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیر پاک بھارت میری ٹائم باؤنڈری لائن کے قریب ڈوب رہے تھے، اور میری ٹائم سیکیورٹی کے جہاز نے دوران گشت ماہی گیروں کو ڈوبتے دیکھا۔

سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ناخدا کے مطابق ان کی کشتی حادثے کے نتیجے میں ڈوب گئی تھی، اور وہ جان بچانے کی کوشش کررہے تھے۔

Post a Comment

0 Comments