Ticker

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی میں بھابھی سے مبینہ تعلق پر سگے بھائی کو قتل کرکے اغوا کا ڈھونگ رچانے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار ہوگیا۔


 راولپنڈی میں بھابھی سے مبینہ تعلق پر سگے بھائی کو قتل کرکے اغوا کا ڈھونگ رچانے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار ہوگیا۔

دل دہلا دینے والا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی کی حدود میں پیش آیا جہاں بھابھی سے مبینہ تعلق پر بھائی سے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار کر اغواء کا ڈرامہ کیا جس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرکے اغواء کا ڈھونگ رچانے والا ملزم نعیم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، نعیم نے اپنے سالے زاہد کے ساتھ ملکر اپنے حقیقی بھائی ندیم کو قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شک تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں۔

ملزم نے دوران حراست انکشاف کیا کہ اس نے بھائی کو تشدد کرکے قتل کیا اور نعش بوری میں بند کرکے نالہ لئی کے پاس پھینک دی۔

تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے بوری بند نعش ملنے پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کو چھپانے کے لیے گنجمنڈی میں اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا۔

Post a Comment

0 Comments