Ticker

6/recent/ticker-posts

83 روپے فی کلو والی یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے میں دستیاب


 وٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی جو عوام کو سبسڈی کے تحت 70 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق چینی کی خریداری اوپن ٹینڈر کے ذریعے کی گئی۔ جے ڈی ڈبلیو گروپ نے چینی کی سب سے کم بولی دی اور چینی 78 روپے 98 پیسے فی کلو میں خریدی گئی۔

ٹرانسپورٹ سمیت دیگر چارجز کے بعد چینی 83 روپے فی کلو پڑے گی لیکن سبسڈی کے تحت عوام کو ستر روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔

گزشتہ کئی برسوں سے ہر حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورو نوش کو سستے داموں فروخت کرتی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹروز پر چینی کے علاوہ گھی ، تیل اور دالیں بھی سستے دام میں دستیاب ہیں۔

Post a Comment

0 Comments