Ticker

6/recent/ticker-posts

ایک واٹس ایپ گروپ میں 1024 افراد کو شامل کرنا ممکن ہوجائے گا۔


 واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے اور اس میں مسلسل نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

واٹس ایپ گروپس میٹا کی زیرملکیت اس ایپ کا اہم حصہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اہم اپ ڈیٹ کی جارہی ہے۔

طویل عرصے تک ایک واٹس ایپ گروپ میں 256 سے زیادہ افراد کو شامل نہیں کیا جاسکتا تھا۔

ویسے چند ماہ بعد ہی 512 کی تعداد کو 1024 کردینا عجیب محسوس ہوتا ہے مگر واٹس ایپ کی حریف ایپ ٹیلی گرام کے ایک گروپ میں 2 لاکھ افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

یہ نیا اضافہ یقیناً مقبول گروپس کے لیے کارآمد ثابت ہوگا خاص طور پر اگر کسی گروپ کو کاروباری مقاصد یا براڈکاسٹ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہو تو۔

رپورٹ کے مطابق بڑے گروپس کے حوالے سے چند ٹولز پر بھی کام کیا جارہا ہے تاکہ ان کا انتظام سنبھالنا مشکل ثابت نہ ہو۔

Post a Comment

0 Comments