Ticker

6/recent/ticker-posts

روڈا کو سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف وزری کرنے سے روک دیا گیا


 لاہور ہائی کورٹ نے روڈا کو سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف وزری کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے روڈا ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ روڈا اتھارٹی قانون کے برعکس کام کررہی ہے، سپریم کورٹ نے روڈا کو مزید زمین حاصل کرنے سے روک رکھا ہے، روڈا اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کا سہارا لے کرکاروائیاں کررہی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف وزری نہ کی جائے۔

دوسری جانب متاثرین نے روڈا کو کارروائیوں سے روکنے پر عدلیہ پر اظہار اعتماد کیا ہے۔

رہنما متاثرین روڈا پیر اشرف رسول کا کہنا ہے کہ روڈا کی غیرقانونی کاروائیاں رکوانےکا عدالتی حکم خوش آئند ہے، عدالت عالیہ کا حکم امتناع متاثرین کے موقف کی جیت ہے

رہنما متاثرین روڈا نے کہا کہ روڈا ماحولیاتی تبدیلی اور قوانین کی دھجیاں اڑا رہا تھا، پنجاب حکومت اور روڈا عمران خان کی کرپشن میں سہولت کاری کررہی ہے۔

اس موقع پر مصطفٰی رشید نے کہا کہ دالت نے واضح کیاکہ روڈا سپریم کورٹ کے31جنوری کےاحکامات کی خلاف ورزی نہ کرے، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات روڈا کے خلاف غریب کسانوں کی بڑی فتح ہے، کسانوں کيخلاف درج مقدمات کو بھی ختم کیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments