Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکپتن میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک، سب انسپکٹر شہید


 پاکپتن میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک جب کہ سب انسپکٹر شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاک پتن کے علاقے فرید کوٹ کی پولیس چوکی پر تعینات سب انسپکٹر سرور اکرم 2 اہلکاروں کے ہمراہ 5 ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر لوٹ مار کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سرور اکرم موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھر میں ناکہ بندی کردی گئی، پولیس ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے اوکاڑہ پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں پانچوں ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پاکپتن پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے، ڈاکوؤں کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments