پی ٹی آئی دور حکومت کی نا اہلی کے پول کھلنےکا سلسلہ جاری ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے رپورٹ میں پاکستان ریلوے کے ٹھیکوں میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کی جانب سے غلط ٹینڈر ریٹ جاری کرنے پر ادارے کو 83 لاکھ 23 ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق 5 مرتبہ کمپوزیٹ شیڈول ریٹ کے بجائے مارکیٹ ریٹ پر ٹھیکے دیئے گئے۔ رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کرکے نقصانات کی رقم وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
0 Comments