Ticker

6/recent/ticker-posts

سياسی انتقام میں انصاف سرکار کا خزانے سے ناانصافی کا انکشاف


 سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں غیر ملکی فرم کو 6 کروڑ سے زیادہ کی رقم بغیر کسی معاہدے کے تھما دی گئی۔

دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے نواز شريف، الطاف حسين اور آصف زرداری کے خلاف ثبوت جمع کرنے کی کوشش میں غیر ملکی فرم کو 6 کروڑ سے زیادہ کی رقم بنا معاہدے کے تھما دی۔

سياسی دشمنی ميں انصاف سرکار نے قومی خزانے سے ناانصافی کا ايسا ريکارڈ توڑا کہ 2019 میں غيرملکی کمپنی کی مٹھی 6 کروڑ 70 لاکھ روپے سے گرم کی اور 2021 میں بنا تحریر زبانی معاہدہ کیا گیا۔

سرکاری دستاويز ميں يہ بھيد کھلا کہ ایک سال کا معاہدہ بغیر کسی تحریر یا دستخط کے صرف زبانی کیا گیا۔

دوسری جانب گورنيکا انٹرنيشنل نے کلائنٹ کے درميان بات چيت پر تبصرہ کرنے سے انکار کرديا۔ سماء کے رابطہ کرنے پربرطانوی فرم کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اُن کی کبھی سابق مشيراحتساب شہزاداکبر سے کوئی ڈيلنگ نہيں ہوئی۔

شہزاداکبر بھی معاملے کو جھوٹ قرار ديتے ہيں۔ حقيقت يہ ہے کہ تحريک انصاف دور ميں مخالفين کيخلاف بنائے کيسز ميں ايک بھي سچ ثابت نہيں ہوا۔

Post a Comment

0 Comments