Ticker

6/recent/ticker-posts

اینٹی کرپشن پنجاب کا داخل دفتر کیسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ


 اینٹی کرپشن پنجاب نے داخل دفتر کیسز دوبارہ کھولنے کی آڑ میں انتقامی کارروائیوں کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق 2013 سے 2022 تک بند ہونے والے کیسز میں سے مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحادیوں کے کیسز کھولے جائیں گے اور داخل دفتر کیسز میں سیاسی حریفوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔

مشیروزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے مذکورہ کیسز دوبارہ کھولنے کےلیے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب پردباؤبڑھادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2013 سے 2022 کے درمیان داخل دفتر ہونےوالے کیسز میں ن لیگ اورموجودہ اتحادیوں کے خلاف کئی کیسز تھے۔

Post a Comment

0 Comments