Ticker

6/recent/ticker-posts

جرمنی کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ایک کروڑ یورو امداد کا اعلان


 برلن: جرمنی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ یورو امداد دینے کا اعلان کردیا۔ 

برلن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئر بورک نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثرہ ہوا جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی پاکستان کا اہم ترین تجارتی شراکت دار ہے، سیلاب متاثرین خصوصاً بچے کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ، سیلابی پانی سے پیدا ہونے والا مچھر ملیریا کا سبب بن رہا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے، جرمن کمپنیاں پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

علاوہ ازیں جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئر بورک نے افغانستان سے متعلق کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، پاکستان کے تعاون سے افغانستان سے بڑی تعداد میں انخلا ممکن ہوا، افغانستان کے بہت سارے لوگوں کو جرمنی میں بھی پناہ دی گئی۔

Post a Comment

0 Comments