Ticker

6/recent/ticker-posts

سرکاری فارمیسیز کی ادویات چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار


 لاہور: غالب مارکیٹ پولیس نے سرکاری فارمیسیز کی ادویات چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان کی شناخت منظور اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سرکاری ادویات چوری کرکے گلبرگ میں فروخت کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کی گاڑی سے انسولین کے ایک ہزار سے زائد نمونے برآمد کیے ہیں جبکہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Post a Comment

0 Comments