Ticker

6/recent/ticker-posts

عمران خان کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ پر ہٹایا گیا افسر معطل، انکوائری شروع


 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف  واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنےپر عہدے سے ہٹائے گئے 20 گریڈ کے افسر ڈاکٹر صاحب گل کو 4 ماہ کیلئے معطل کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے ڈاکٹر صاحب گل کےخلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

20گریڈ کےڈاکٹرصاحب گل کو چارماہ کیلئے معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس  میں گریڈ 21کے اصغرعلی اور گریڈ 20 کے ڈاکٹر ہارون خان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پرڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی صاحب گل کوعہدےسےہٹایا گیا تھا اور انہیں ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی تھی۔

Post a Comment

0 Comments