Ticker

6/recent/ticker-posts

غریب خاندان کو گھر سے نہ نکالنے پر اسسٹنٹ کمشنیر بھیرہ عہدے سے فارغ


 مکان سےغریب خاندان کو نہ نکالنے پر اسسٹنٹ کمشنربھیرہ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے حکم نہ ماننے والوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہیں، اور انہوں نےغریب خاندان کو گھر سے نہ نکالنے پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ ابراہیم ارباب کوعہدے سے ہی ہٹادیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غریب خاندان گزشتہ 100 سال سے عید گاہ کے نگران خاندان میں ہے، جن سے کوارٹر خالی کرانے کے لیے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے بار بار فون کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سو سال سے عیدگاہ کے نگران خاندان کو نکالنے سے انکار کیا، اور کہا کہ غریب لوگوں کو حکومتی دباؤ میں بے گھر نہیں کرسکتا۔

جس پر پرنسپل سیکرٹری محمد خان نے کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ ابراہیم ارباب کو عہدے سے ہٹادیا، اور اے سی بھیرہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی نے ریونیو ریکارڈ سے عید گاہ کے نگران خاندان کا نام بھی نکلوادیا ہے، اور ان کا ڈی سی سرگودھا پر بھی شدید دباؤ ہے۔

Post a Comment

0 Comments