Ticker

6/recent/ticker-posts

جامعہ کراچی کے طلبا کی سہولت کیلیے خریدی جانے والی مہنگی بسیں ناکارہ ہونے لگیں

کراچی: جامعہ کراچی میں طالب علموں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کے لیے مہنگے داموں خریدی جانے والی 8 نئی بسیں انشورنس اور رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث ناکارہ ہونے لگیں۔

جامعہ کراچی کے 43 ہزار طلبہ کے لیے صرف 22 بسیں چلتی ہیں اور 8 نئی بسیں جامعہ میں فروری سے کھڑی ہیں مگر چلائی نہیں گئیں، اس حوالے سے ٹرانسپورٹ انچارج ڈاکٹر قدیر محمد علی نے ایکسپریس کو بتایا کہ 2017 میں طلبہ کے لیے 8 بسوں کی کا ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ساڑے 8 کروڑ چالیس لاکھ کا فنڈ جاری ہوا اس وقت 84 لاکھ کی ایک بس تھی۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز آگئے تھے مگر بسیں نہ خریدی گئیں، بسیں 2022 فروری کے مہینے میں خریدی گئیں اور 1 بس 1 کروڑ 17 لاکھ کی ادائیگی پر حاصل کی گئی، ڈائریکٹر فائنانس اور ڈائریکٹر پلیننگ ڈیولپمنٹ نے 15 فیصد فنڈز شامل کر کے 9 کروڑ 36 لاکھ میں 8 پوائنٹس کی خریداری کو یقینی بنایا۔

Post a Comment

0 Comments