Ticker

6/recent/ticker-posts

ایکنک نے سیالکوٹ اور وہاڑی میں بجلی کے سب اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی


 یکنک نے سیالکوٹ اور وہاڑی میں بجلی کے سب اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی جبکہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں ڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، وزارت خزانہ نے بتایا کہ سیالکوٹ میں 500 کے وی کے سب اسٹیشن پر 31 ارب 82 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ ایکنک نے وہاڑی میں 220 کے وی کے سب اسٹیشن کو 500 کے وی پر منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا، جس پر 17 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔

ایکنک نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کی تعمیر کی منظوری بھی دے دی، اس پراجیکٹ پر 189 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ایکنک اعلامیے کے مطابق وفاق اورخیبرپختونخوا کی حکومت فنڈز کا انتظام کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایکنک نے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں 186 فٹ اونچا اور 2996 فٹ طویل ڈیم تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، منصوبے سے سیلاب کی روک تھام اور غربت میں کمی کیساتھ سماجی ترقی بھی ہوگی۔

ایکنک نے ایچ ای سی کے علامہ اقبال اسکالر شپ منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے افغان طلباء کو 45 اسکالر شپ فراہم کی جائیں گی، منصوبے پر 12 ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

اجلاس میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کو دو رویہ کرنے کا 74 کروڑ 71 لاکھ روپے، چترال بونی مستوج شندور روڈ کو چوڑا کرنے کا 17 ارب 78 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔

اسحاق ڈٓار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں 27 ارب 96 کروڑ کے لواری روڈ ٹنل کے نظرثانی شدہ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، وزارت خوراک کا 26 ارب روپے سے زیادہ کا لوکسٹ ایمرجنسی اور فوڈ سیکیورٹی کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔

ایکنک اجلاس نے پنجاب میں زرعی شعبے کی بہتری کے 74 ارب 75 کروڑ کے منصوبے کی منظوری بھی دیدی۔

Post a Comment

0 Comments