Ticker

6/recent/ticker-posts

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ نیٹ فلکس پر؟ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کو خفیہ طور نیٹ فلکس پر ریلیز کردیا گیا۔


 ہالی وڈ فلم فارسٹ گمپ کی ہندوستانی ریمیک فلم لال سنگھ چڈھا کو خاموشی سے چھپ کر نیٹ فلکس پر ریلیز کر دیا گیا ۔

بھارتی فلم لال سنگھ چڈھا نے منفی ردعمل ، تاثرات ، تنقید اورتمام تر رکاوٹوں کو عبور کرکے نہ صرف باکس آفس پر اپنی جگہ بنائی بلکہ اب اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

فلم پروڈیوسرز کی جانب سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فلم کی ریلیز کو چھپایا گیا مگر نیٹ فلکس نے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے ناظرین تک یہ خبر پہنچائ۔

نیٹ فلکس کی جانب سے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ اپنے پاپ کارن اور گول گپے تیار رکھیں کیونکہ فلم لال سنگھ چڈھا اب اسٹریمنگ ہونے جارہی ہے ۔

اس سے قبل فلم کے پرڈیوسر اور بالی وڈ سپراسٹارعامر خان کی جانب سے فلم کی او ٹی ٹی ریلیز سے متعلق یہ کہا گیا تھا کہ فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تقریبا چھ ماہ کے وقفے سے ریلیز کیا جائے گا مگرباکس آفس پر ریلیز ہونے کے ٹھیک آٹھ ہفتے بعد ہی اسے نیٹ فلکس پر ریلیز کردیا گیا۔

واضع رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا 11 اگست 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئ تھی۔

فلم لال سنگھ چڈھا 2022 کی ہندی زبان کی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری ادویت چندن نے کی ہے جبکہ اسے پروڈیوس عامر خان نے کیا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments