Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان ایک پراسرار ٹیم ہے جو بڑے ایونٹس میں اچھا کھیلتی ہے: عمران طاہر


 نوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے کہا ہےکہ پاکستان کے مڈل آرڈر میں کمی دکھائی دی اور امید ہے پاکستان ٹیم خامیوں پر کام کر رہی ہوگی۔

جنوبی افریقی کرکٹر اور پاکستان جونیئرلیگ میں بہاولپور رائلز کے مینٹور عمران طاہر نے کہاکہ پاکستان ایک مسٹری ٹیم ہے، ورلڈکپ جیسے ایونٹس میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلتی ہے،  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اچھا میچ ہوگا۔

عمران طاہر نے کہا کہ بابراعظم کو میں ہمیشہ دنیا کا بہترین بیٹر مانتا ہوں، پاکستان کے فاسٹ بولرز اور اسپنرز اچھے ہیں،  بابر اعظم اور محمد رضوان قابل اعتماد ہیں تاہم مڈل آرڈر میں کمی دکھائی دی، امید ہے پاکستان ٹیم خامیوں پر کام کر رہی ہوگی۔

جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے آغاز میں بڑی محرومیوں کا سامنا کرنا پڑا ، کوئی سکھانے والا نہیں تھا، چاہتا ہوں آج کے نوجوان کو محرومیوں کو سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  راشد خان اور عادل رشید کہیں بھی ہوں خود ان کے پاس جا کر بات کرتا ہوں، ارحم نواب اچھا اسپنر ہے اسے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کیسے کامیاب ہونا ہے،  ارحم نواب آگے چل کر کامیاب ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments