Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھارت کیلئے پھر بُری خبر، ایک اور بولر ٹیم سے باہر


 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں اور انجریز نے بڑے آئی سی سی ایونٹ سے قبل بلیو شرٹس کو جکڑ رکھا ہے۔

بھارت کے ٹاپ بولر جسپریت بمراہ اور بہترین آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا تو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں تاہم اب بھارت کا ایک اور کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر ہو گیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل فاسٹ بولر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر دیپک چاہر انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے ابھی جسپریت بمراہ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کسی نام کا اعلان نہیں کیا تاہم بمراہ کے متبادل کے طور پر دو نام زیر غور تھے جس میں سرفہرست محمد شامی اور دوسرے نمبر پر دیپک چاہر تھے تاہم اب چاہر انجرڈ ہو کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments