Ticker

6/recent/ticker-posts

عمران خان نے اپنی گرفتاری کا امکان ظاہر کردیا


 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے وفاقی حکومت مجھے گرفتار کرلے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندے نے عمران خان سے سوال کیا کہ کيا آپ سمجھتے ہيں کہ حکومت آپ کو گرفتار کرنے ميں کامياب ہو جائے گی؟ جس پر عمران خان نے کہا ”ہو سکتا ہے“۔

صحافی نے ان سے یہ بھی سوال کیا کہ ن ليگ کہہ رہی ہے کہ آپ کو بھگا بھگا کر ماريں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ميرا اسٹيمنا نواز شريف اور شريفوں سے بہت زيادہ ہے۔

ایک نمائندے کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آپ ماضی میں وزیراعظم کی آڈیو ٹیپ کرنے کو درست کہتے رہے؟ جس پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں کہتا تھا کہ حفاظت کیلئے ایجنسیاں سرویلنس رکھتی ہیں، 3 مہینے پہلے کہا گیا کہ میری اوراعظم خان کی ایسی آڈیو آئے گی، صدر عارف علوی سائفر پر اپنے بیان کی وضاحت کرچکے ہیں۔ صدر عارف علوی کے مطابق ان کا بیان درست پیش نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ان کی اور تمام پارٹیوں کی فنڈنگ دیکھی جائے تو پتا چل جائے گا کون دو نمبر ہے۔ چیف الیکشن کمشنر مخالفین کے گھر کا آدمی ہے، جو انہیں تحفظ دے رہا ہے۔ الیکشن کمیشن جان کر ایسا نہیں کر رہا ہے۔ صرف ایک پارٹی کی لیگل پولیٹیکل فنڈ ریزنگ ہے اور وہ پی ٹی آئی ہے، باقی سب کی غیر قانونی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آڈیو کون لیک کر رہا ہے کس پر آپ کو شک ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں سب سامنے اجائے گا، مجھے بھی شک ہے، سب قوم کے سامنے اجائے گا۔

Post a Comment

0 Comments