Ticker

6/recent/ticker-posts

بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر رضامند


 ایشیا کپ 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند ہوگئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کی آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے ایشیاء کپ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ ایشیا کپ میں شرکت ہمارے پلان کا حصہ ہے، تاہم بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دینے کی منظوری دی گئی تھی، اس اجلاس کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی تھی، اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا تھا۔

1983 سے شروع ہونے والے اس ایونٹ (ایشیا کپ) کے اب تک 15 ایڈیشنز ہوچکے ہیں، لیکن سیاسی تناؤ کے باعث بھارت اور پاکستان صرف ایک ایک بار ہی ایشیا کپ کی میزبانی کرسکے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ مرتبہ میزبانی کا اعزاز بنگلہ دیش کو حاصل ہے، جس نے 5 ایشیا کپ کی میزبانی کی ہے۔ اس کے بعد سری لنکا نے 4 اور متحدہ عرب امارات نے 3 بار یہ اعزاز حاصل کیا۔

آئندہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستان آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل 50 اوورز کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔

اگر بھارت ایشیاء کپ میں شرکت کے لئے پاکستان آتا ہے تو 2008 کے بعد بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا، اس سے قبل آخری بار بھی بھارت ایشیا کپ میں ہی شرکت کے لیے پاکستان آیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments