Ticker

6/recent/ticker-posts

آڈیو لیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس، انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی شریک


 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت آڈیو لیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء اور سیکرٹری کابینہ شریک ہیں، اس کے علاوہ اجلاس میں آئی بی اور آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

کمیٹی سرکاری دفاتر پر سائبر حملے روکنے کے لیے سفارشات تیار کرے گی، کمیٹی عمران خان کی آڈیو لیک کے محرکات اور وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی پر نظرثانی بھی کرے گی۔

یاد رہے کہ امریکی سائفر سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی گفتگو لیک ہوئی تھی جس کی وفاقی کابینہ نے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی منظوری دی تھی۔

Post a Comment

0 Comments