Ticker

6/recent/ticker-posts

سابق وزيراعظم عمران خان کی ايک اور آڈيو منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں وہ مبینہ طور پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی بات کررہے ہیں۔


 سابق وزيراعظم عمران خان کی ايک اور آڈيو منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں وہ مبینہ طور پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی بات کررہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم مبینہ طور پر اپنی کابینہ سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو يہ غلط فہمی ہوگئی ہے کہ اب نمبر گيم پوری ہو گئی ہے، يہ نمبر ايسا ہے نہيں، ايسا مت سوچيں کہ سب ختم ہو گيا۔

مبینہ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے بہت اہم ہيں،اس ميں بڑي چيزيں ہو رہي ہيں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں ہم اسے پبلک نہیں کر سکتے۔

عمران خان آڈیو میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ پانچ ایم این ایز تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس جو 5 ہیں، وہ بڑے اہم ہیں۔

عمران خان آڈیو میں کسی کا اشارہ کرتے ہوئے ہدایت دے رہے ہیں کہ اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں 5 ارکان مزید لے دے تو 10 ہوجائیں گے اور یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔

عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہم کسی طرح بھی جیت جائیں، اس لئے کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو، اگر کوئی ایک ایک بھی ایم این اے توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑے گا۔



Post a Comment

0 Comments