Ticker

6/recent/ticker-posts

بھارتی ہیکرز کی پاکستانی سفارت خانوں کا ڈيٹا چوری کرنے کی کوشش پاکستان ٹیلی کميونيکیشن اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا


 بھارتی ہیکرز ny پاکستانی سفارت خانوں کا ڈيٹا چوری کرنے کی کوشش کی ہے، جس کا مقصد سفارت خانوں کی جاسوسی اور فائلیں چوری کرنا ہے۔

بھارتی ہیکرز نے پاکستانی سفارت خانوں کا ڈيٹا چوری کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں، اور پاکستان ٹیلی کميونيکیشن اتھارٹی (PTA) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

بھارتی ہيکرز نے برونائی، نیپال، ارجنٹینا، آزر بائيجان میں پاکستانی سفارت خانوں کو ای ميلز بھیجیں، جس کے بعد پی ٹی اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اہم انفراسٹرکچر اور ویب سائٹس کی چوبيس گھنٹے نگرانی کی ہدایت کر دی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کا مقصد سفارت خانوں کی جاسوسی اور فائلیں چوری کرنا ہے، ہیکرز کا گروپ مشکوک ای میلز بھیج کر وائرس پھیلاتا ہے، اور سرکاری ویب سائٹس کی طرز کی جعلی سائٹس کے لنک بھیجے جاتے ہیں۔

پی ٹی اے نے سفارت خانوں کے ملازمین کو مشکوک ای میلز، سوشل انجینئرنگ پر تربیت حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، اور ای میل میں پرکشش مواد اور نامعلوم لنکس سے بچنے کی بھی سفارش کی ہے۔

پی ٹی اے نے کہا کہ ادارے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ای میل ایڈریس کو رپورٹ کریں، ادارے جعلی اور مشکوک ویب سائٹس لنکس کی نشاندہی میں بھی مدد کریں۔

Post a Comment

0 Comments