Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور پولیس اہلکار کی ساتھی کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی، ملزمان گرفتار


 لاہور: ہربنس پورہ کے علاقے میں پولیس اہلکار نے ساتھی افتخار کے ساتھ مل کر خاتون سے زیادتی کر ڈالی۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ہربنس پورہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم قدیر حسین اور افتخار کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزمان قدیر حسین اور افتخار کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاٸے گا۔

Post a Comment

0 Comments