Ticker

6/recent/ticker-posts

تھرکول سے 300 سال کی بجلی بنائی جاسکتی اور سالانہ 7 ارب ڈالر بچا سکتے ہیں: وزیراعظم


 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تھرکول منصوبے سے ناصر 300 سال کی بجلی بنائی جاسکتی ہے بلکہ سالانہ 7 ارب ڈالر تک زرمبادلہ بھی بچا سکتے ہیں۔

تھرکول توانائی منصوبے کے فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تھر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، عالمی منڈی میں کوئلےکی قیمت 67 سے 44 ڈالر پر آگئی ہے جبکہ تھر میں پیدا ہونے والی بجلی 10 روپے یونٹ ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کوئلے کے 4000 میگا واٹ کے بجلی گھر لگے ہوئے ہیں، تھرکول کو پوری طرح پروموٹ کریں تو پاکستان کا زرمبادلہ بچےگا اور اس وقت لگنے والےکوئلے کے پاور پلانٹ سے آلودگی نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا تھر کے کوئلے سے 300 سال تک بجلی بنائی جا سکتی ہے، توانائی کی ضروریات کی درآمد کے لیے 24 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں، تمام کوشش کے باوجود گیس درآمد نہیں کی جا سکی، گیس اتنی مہنگی ہو گئی ہے کہ اب اس کا انتظام نہیں ہو سکا، تھر کا کوئلہ استعمال نہ کرنا اجتماعی بہت بڑی غلطی ہے، اس منصوبے سے پاکستان کا 5 سے 7 ارب ڈالر بچا سکتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا تھرکول ہمارے ایجنڈے میں اوپر ہے، یہاں ریل کا منصوبہ لگ گیا تو پاکستان کے چاروں کونوں میں تھر کا کوئلہ پہنچے گا، جہاں ضرورت ہے وہاں تھرکول پہنچا دیں تو سالانہ 5 سے 7 ارب ڈالر کی بچت مشکل نہیں۔

Post a Comment

0 Comments