Ticker

6/recent/ticker-posts

روس نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کو دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا۔


 روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی سپوتنک کے مطابق میٹا کو روس کے وفاقی مالیاتی نگران ادارے نے دہشت گرد اور انتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق رواں سال مارچ میں میٹا کو انتہاپسند گروپوں کی فہرست کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

روسی حکومت کی جانب سے میٹا پر الزام لگایا گیا تھا کہ  وہ اپنی سوشل میڈیا کمپنیوں میں روس کے ساتھ جانبداری برت رہا ہے اور یوکرینی صارفین کو   روسی فوجیوں کے خلاف تشدد اور نفرت پر مبنی مواد شیئر کرنےکی اجازت دی جارہی ہے۔

بعد ازاں روس نے انسٹاگرام اور فیس بک کو ’شدت پسند‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ایپس پر پابندی عائد کردی تھی۔

اپریل میں روس نے میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ پر بھی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments