Ticker

6/recent/ticker-posts

مکہ مکرمہ میں حج کے خطبے کے امام کل لاہور میں جمعہ کی نماز پڑھائیں گے


 مکہ مکرمہ میں حج کے خطبے کے امام ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسیٰ کل لاہور کی بادشاہی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھائیں گے۔

بادشاہی مسجد کے خطیب اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ خطیب اور امام حج ڈاکٹر شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کل ساڑھے 12 بجے نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اہلیان لاہور کیلئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ عالم اسلام کی عظیم شخصیت سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی یہاں آ رہے ہیں۔

انھوں نے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کر کے فیض یاب ہوں

Post a Comment

0 Comments