Ticker

6/recent/ticker-posts

مردان: باپ کی فائرنگ سے بیٹا بہو اور 3 پوتے جاں بحق


 مردان میں گھریلوتنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے بہو اور 3 پوتوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ چورہ کے علاقہ گجرات میں پیش آیا جہاں مبینہ ملزم عثمان غنی نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کردی جس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 29 سالہ فرخان،اس کی 25 سالہ بیوی، دو بیٹے 12 سالہ افضل، 7 سالہ روحیل اور 6 سالہ بیٹی علینہ شامل ہیں۔

وقوعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔

Post a Comment

0 Comments